کراچی (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی نے باقاعدہ سیاسی رابطوں کا اغاز کر دیا۔ وفد رضا ہارون کی قیادت میں دعوت دینے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کے گھر پہنچ گئے۔پاک سر زمین پارٹی نے 24 اپریل کے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جلسے میں شرکت کی پہلی دعوت دینے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائش گاہ گئے۔ میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جلسے کی دعوت پر مشکور ہیں۔ عمران اسماعیل نے دعوت دینے آنے والے مہمانوں سے خود ہی پاناما لیکس پر پی ٹی آئی کی تحریک میں معاونت کی درخواست کر ڈالی۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی دیکھنا اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے ذاتی نہیں سیاسی ہونی چاہئے۔ پاک سر زمین پارٹی نے پہلی بار کسی سیاسی جماعت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔ ایسے میں دونوں سیاسی جماعتیں مستقبل میں بھی ملک و قوم کے لئے ملکر کام کرنے کے لئے متفق ہیں۔ 4 صوبوں سمیت 5 ٹیموں پر مشتمل ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ “پاکستان کپ”19 اپریل کو شروع ہو گا۔ پاکستان کپ کے یکم مئی تک تمام میچ فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیے ملک کے 75 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہو گا جبکہ پانچوں کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصباح الحق اسلام آباد ،سرفراز احمد سندھ ، اظہر علی بلوچستان ، یونس خان خیبر پختونخواہ اور شعیب ملک پنجاب ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیموں کے اسپانسرز بھی الگ الگ ہیں۔