ؑ لندن (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو لندن میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کی اجازت مل گئی۔ ن لیگی کارکن 17 اپریل کو ویسٹ لندن میں جمائما کے گھر کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ مظاہرے کے دوران عمران خان بھی لندن میں موجود ہوں گے۔ یو کے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر زبیر گل نے بتایا کہ مظاہرے میں برطانیہ بھر سے لیگی کارکن شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس معاملے کیخلاف لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکنوں نے شرکت کی اور نعرہ بازی بھی کی۔