اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم 24 اپریل کو ہر صورت میں ایف نائن پارک میں ہی جلسہ کریں گے جب کہ اس معاملے پر چوہدری نثار سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ایف نائن پارک میں بہت بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے، اگر اس دوران حکومت نے چیف جسٹس کے نیچے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنادیا تو ہم پارٹی کی سالگرہ کا جشن منا کر واپس آجائیں گے ورنہ ہماری تحریک رائیونڈ کا رخ کرے گی اور مسئلے کے حل تک رائیونڈ محل کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہی جلسہ کریں گے جب کہ اس حوالے سے چوہدری نثار سے ملنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میں خود بھی نہیں چاہتا کہ کسی قسم کی لڑائی ہو، ہماری پوری پارٹی ڈی چوک میں جانا چاہتی ہے لیکن وہاں وزیرداخلہ نے جلسہ جلوس کرنے سے منع کیا لہٰذا ہم ایف نائن پارک میں جلسہ کریں گے۔چیرمین تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف تحریک کے لیے عوام کو گھروں سے نکلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس تحریک میں صرف ہمارے کارکن شامل نہیں ہوں گے بلکہ کسان، غریب عوام اور دیگر پارٹیوں کے کارکنان بھی شامل ہوں گے کیوں کہ اگر ہم آج اپنے حق اور کرپشن کے خاتمے کے لیے باہر نہیں نکلیں تو پھر ملک سے یہ ناسور کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا ہے۔پارٹی اختلافات سے متعلق خبروں پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوری پارٹیوں میں اختلافات سامنے آتے رہتے ہیں اور اس سے پارٹی کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے جب کہ یورپ اور امریکا میں بھی جمہوری پارٹیوں میں ایسے اختلافات آتے رہتے ہیں لیکن وہ الیکشن کے بعد متحد ہوجاتے ہیں چونکہ ہم جمہوری پارٹیوں کے عادی نہیں اس لیے ہمیں یہ سب نیا لگ رہا ہے۔
عمران خان نے ایف نائن پارک میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































