ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

موسمِ گر ما کے لیے پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)) پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کے لیے ٹائم ٹیبل جا ری کردیا۔15اپریل سے نافذالعمل ہونے والے ٹائم ٹیبل کے مطابق 4ٹرینوں کو نئے سٹاپ دےئے گئے ہیں، 5ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردےئے گئے اسکے علاوہ 2 ٹرینوں کے سٹاپ مستقل کئے گئے ہیں اور10ٹرینوں کے روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بولان میل کوئٹہ سے دِن10:30بجے کی بجائے دِن 11:00بجے روانہ ہوگی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے دِن 9بجے کی بجائے دِن10بجے روانہ ہوگی۔ اکبر ایکسپریس کوئٹہ سے دِن 09:45بجے کی بجائے 10بجے روانہ ہوگی، بدرایکسپریس لاہورسے شام 06:15بجے کی بجائے 07:15بجے شام روانہ ہوگی، غوری ایکسپریس فیصل آبادسے سہ پہر 03:10بجے کی بجائے سہ پہر03:30بجے روانہ ہوگی،چناب ایکسپریس لالہ موسیٰ سے سہ پہر 03:30بجے کی بجائے سہ پہر04:00بجے روانہ ہوگی، ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6بجے کی بجائے07:30بجے روانہ ہوگی، سکھر ایکسپریس جیکب آباد سے شام07:10بجے کی بجائے 07:30بجے روانہ ہوگی، راولپنڈی پسنجر راولپنڈی سے شب 8بجے کی بجائے07:30بجے شب روانہ ہوگی اور 353UP پسنجرسرگودھاسے دِن 10:30بجے کی بجائے دِن 11بجے روانہ ہوگی۔ موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین کے روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے لاہور۔ملتان۔لاہور کی بجائے سمہ سٹہ۔ راولپنڈی۔ سمہ سٹہ تک کر دیا گیاہے۔تیزگام ایکسپریس کا خانیوال سٹاپ 5منٹ سے بڑھا کر 25منٹ ، علامہ اقبال ایکسپریس کا ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ 2منٹ سے بڑھاکر 5منٹ ، کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس کا اٹک سٹی پرسٹاپ 3منٹ سے بڑھا کر5منٹ، کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کا شہداد پورریلوے اسٹیشن پر 2منٹ سے بڑھا کر 5منٹ ، فرید ایکسپریس کا کہروڑپکا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ2منٹ سے بڑھا کر5منٹ اورتیزگام کا ملتان ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ 25منٹ سے کم کر کے 5منٹ کردیاگیاہے۔ 15اپریل سے نافذالعمل یہ ٹائم ٹیبل پاکستان ریلوے کی ویب سائیٹwww.pakrail.comپر بھی میسرہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…