اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہاہے کہ چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوگیا ہوں ،میرا ہر دوسرے سال آڈٹ ہوتا ہے ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں پانامہ لیکس میں دیگر ناموں کی بات درست ہے احتساب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے شروع ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں فارنزک آڈٹ کی بات کی ہے کسی بھی کمیشن کی بات نہیں کی میرے اثاثوں کی چھان بین ہر سال ہوتی ہے شریف برادران نے اگر کچھ بھی نہیں کیا تو فارنزک آڈٹ پر کیا اعتراض ہے؟ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار بتائیں وہ خود کتنا ٹیکس دیتے ہیں میں تو 40 سال سے ٹیکس دے رہا ہوں، میں چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوگیا ہوں میرے تمام اثاثے طاہر ہیں مجھے سے کوئی انکوائری کرنا چاہتے ہین تو مجھے کوئی دقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جو نام ہیں ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے تاہم اس کا آغاز نواز شریف اور شہباز شریف سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز مین چوہدری نثار کا نام ہوتا تو ان کا نام ضرور لیا مجھے وزیر داخلہ سے ہمدردی ہوتی جارہی ہے نواز شریف نے اگر اثاثے نہیں چھپائے تو ان کے بیٹے نے خود انکشاف کیا کہ لندن میں ان کی جائیداد ان کے اور ان کے بہن بھائیوں کے نام ہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو میری باتوں کا جواب دینا تھا تو پارلیمنٹ میں دیتے وہ وزیراعظم کو خود پھنسا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے تسلیم کیا کہ مے فیئر میں نواز شریف کا فلیٹ ہے۔