اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا 24 اپریل کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ، فاطمہ جناح پارک میں تقریبات اور جلسہ کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا جائے گا ۔ تحریک انصاف کیمرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فاطمہ جناح پارک میں جشن منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف یوم تاسیس کے موقع پر تاریخی خطاب کریں گے ۔ پارٹی ترانے اور ملی نغمے یوم تاسیس کے جشن کا منفرد حصہ ہوں گے ۔