اسلام آبا (نیوز ڈیسک) پمز نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز اسپتال کے باہر آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضہ سے مبینہ طورپرزیادتی کرنے والے میل نرس رمیش کمار کے خلا ف مظاہرہ کیااورمطالبہ کیا کہ وزیرمملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری ،وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائیں ورنہ وہ ہڑتالوں اورمظاہروں کادائرہ وسیع کردیں گے،تفصیلات کے مطابق ممز نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات تنویز نوشاہی نے گزشتہ روزمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے اسپتال کو شہید ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تب سے اسپتال کاکوئی پرسان حال نہیں ،ہرکسی نے اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے،پہلے ہی اسپتال میں ہزاروں مسائل حل طلب تھے اوپر سے میل نرس رمیش کمار نے ایک ایسی مریضہ سے جو زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہے سے زیادتی کی کوشش کی ،انہوں نے کہاکہ سرجیکل آئی سی یو میں مریضہ کے ساتھ ہفتے کوجوواقعہ پیش آیاایسوسی ایشن اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے انتظامیہ ،وزیرمملکت برائے کیڈسے پرزوراپیل کرتی ہے کہ اس میل نرس رمیش کمارکو جس نے یہ حرکت کرنے کی کوشش کی اسے قرارواقعی سزادی جائے اورایسے واقعات مستقبل میں روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،دیگر عہدیداروں نے بھی اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وزیرمملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری ،وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائیں ورنہ وہ ہڑتالوں اورمظاہروں کادائرہ وسیع کردیں گے۔