کراچی(نیوزڈیسک)لیگی رہنما ایم کیو ایم میں شامل،تین اراکین کی رکنیت ختم کردی گئی، پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کی سابق صدر افشاں عمران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نائن زیرو پہنچی تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا استقبال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افشاں عمران نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن ماضی کی طرح ایم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام ہونگی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اے پی ایم ایس کے سابق مرکزی عہدیداران وحید الزماں ، توصیف اعجاز اور عادل خان کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا اور زمہ داران اور کارکنان کو مذکورہ افراد سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔