کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دوران سماعت دھماکہ ہو گیا جس کے باعث ایک پولیس اہلکار اور عدالتی سٹینو گرافر زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر 3 میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے مال مقدمہ کے طور پر بارودی مواد پیش کیاگیا۔پولیس اہلکار اپنا بیان ریکارڈ کرا رہا تھا کہ بارودی مواد پھٹ گیا ۔ دھماکے کے باعث افراتفری مچ گئی ۔ کراچی انسداد دہشت گر دی کی عدا لت میں دستی بم پھٹ گیا عدالتی اہلکا زخمی ہو گئے دستی بم پر اپر ٹی کے طور پر انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں لا یا گیا تھا دستی بم پھٹنے سے عدالتی اہلکا ر زخمی ہو گئے ہے اور ان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا مکمل علا ج کیا جا سکے عدالت میں دھما کہ خیز اور اسلحہ کے مزید کیس ہے جبکہ پو لیس دہشتگر دو ں سے پکڑا گیا سامان عدالت لے کر آئی تھی۔
پولیس اہلکار اور زخمی ہونے والے عدالتی سٹینو گرافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
عدالت میں دھماکہ اند ر کی کہا نی سامنے آگئی ، ہر طر ف افراتفری مچ گئی
11
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں