لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ3روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 6سے8فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی اور دوحا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو قیمتوں میں اضافے کا باعث بتایا جارہا ہے تاہم امریکہ میں تیل کی قیمت40ڈالر اور برینٹ کروڈ کی قیمت42ڈالر بھی بیرل ہوگئی ہے۔ وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں حالیہ 8فیصد اضافہ کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔