اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اتوار کو قوم سے خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے۔عمران خان نے قوم سے خطاب سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا نہ ہی تلاوت کلام پاک کی گئی اورنہ قائداعظم کی تصویر رکھی گئی۔ واضح رہے کہ صدر اور وزیراعظم جب بھی قوم سے خطاب کرتے ہیں تو پہلے تلاوت کلام پاک کی جاتی ہے جس کے بعد قومی ترانہ بجایاجاتا ہے اور خطاب کے دوران قائداعظم کی تصویربھی رکھی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا اور پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار رائے ونڈ کی طرف مارچ کریں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
عمران خان خطاب سے قبل 3 بنیادی چیزیں تو بھو ل ہی گئے ، جا نئے کیا
11
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں