اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ شاید شرمندہ تعبیر نہ ہو کیونکہ ایک ہزار 410 میگاواٹ کے تربیلا توسیعی منصوبے کا ایک اہم حصہ، 5 ارب روپے کے اضافی فنڈز کے باوجود اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔اس ناکامی کی پہلی بڑی وجہ یہ ہے کہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے گزشتہ سال 5 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کے معاہدے کے وقت، منصوبے کے ٹھیکیداروں کے ساتھ اس کے مکمل ہونے کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی تھی، جبکہ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی نے منصوبے کے الیکٹرو مکینکل ڈویلپمنٹ کی ٹھیکیداروں کے کام کے ساتھ ہم وقت سازی بھی نہیں کی تھی۔اب سول کنٹریکٹر مقررہ وقت پر کام مکمل نہ ہونے پر مختلف بہانے تلاش رہے ہیں جبکہ الیکٹرول مکینل کنٹریکٹر، جسے کبھی اس توسیعی منصوبے کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا تھا، منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید وقت اور فنڈز مانگ رہا ہے۔واپڈا کے سینٹرل کنٹریکٹ سیل کے ایک سابق ملازم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بھی نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ ثابت ہونے جارہا ہے، جس میں مقررہ فنڈز اور وقت سے کئی گنا زیادہ فنڈز اور وقت لگا، جبکہ گزشتہ ایک دہائی سے اس سے وعدے کے مطابق فائدہ بھی حاصل نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ ایک ہزار 410 میگاواٹ بجلی کے تربیلا توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد 2013 میں رکھا گیا تھا اور اسے فروری 2018 میں مکمل ہونا تھا۔تاہم مسلم لیگ (ن) نے حکومت میں آنے کے بعد منصوبے کی تکمیل کا وقت آٹھ ماہ کم کرکے جون 2017 کردیا تھا۔
عوام کیلئے بری خبر ۔۔۔! وعدہ وفا نہ ہو سکا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟
-
پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی
-
ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرئنی صدرکا امریکا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیاگیا
-
پیپلزپارٹی،ن لیگ کے درمیان پھڈا، بلاول کا شہبازشریف سے ملنے سے انکار
-
پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
-
رمضان المبارک کا چاند 2 تاریخ کا ہے، شہری کو تنقید مہنگی پڑگئی
-
متحدہ عرب امارات سے10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر۔50 ہزار ویزا درخواستیں ...
-
عیدالفطرکب منائی جائیگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اہم بیان
-
یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
-
مصر میں 3000 برس سے گمشدہ سونے کا شہر دریافت
-
روزہ خطرناک مرض الزائمر ختم کرنیکا عمدہ علاج، تحقیق
-
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: امریکا کی کرپٹو ریزرو لسٹ جاری، ڈیجیٹل کرنسیز کی قیمتیں بڑھ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟
-
پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی
-
ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرئنی صدرکا امریکا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیاگیا
-
پیپلزپارٹی،ن لیگ کے درمیان پھڈا، بلاول کا شہبازشریف سے ملنے سے انکار
-
پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
-
رمضان المبارک کا چاند 2 تاریخ کا ہے، شہری کو تنقید مہنگی پڑگئی
-
متحدہ عرب امارات سے10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر۔50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
-
عیدالفطرکب منائی جائیگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اہم بیان
-
یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
-
مصر میں 3000 برس سے گمشدہ سونے کا شہر دریافت
-
روزہ خطرناک مرض الزائمر ختم کرنیکا عمدہ علاج، تحقیق
-
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: امریکا کی کرپٹو ریزرو لسٹ جاری، ڈیجیٹل کرنسیز کی قیمتیں بڑھ گئیں
-
سعودی بینکوں پر بڑی پابندی عائد
-
ایلین کے حملے سے امریکا کی بربادی تک، ٹائم ٹریولر کی 2025 کی اہم پیشگوئیاں