اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی نے اچانک حکمت عملی تبدیل کرلی،حکومت کو بڑی پریشانی کا سامنا،ایک اورمحاذ کھل گیا،پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس پر کھل کر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی اعلی قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں تاہم وہ آئندہ 2 روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے جہاں انہوں نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ٗ اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رہنماؤں کو فوری طورپر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ۔اجلاس میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال زیر غور آئیگی ، اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کمشیر میں جلسوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔