اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ، اعلان کر دیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 19 روزہ وقفے کے بعد آج ( پیر) کو ہو گا قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو لمٹیڈ کمپنی بنانے سمیت چھ بلز منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے ان بلوں میں ایک حکومت جبکہ پانچ اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے جائیں گے ۔پی آئی اے سمیت پانچ بلز اتفاق رائے سے منظور جبکہ غیرت کے نام پر قتل بل کی بعض شقوں پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے اعتراض کے باعث اس کو ملتوی کئے جانے کا امکان ہے ۔ ادھر پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت دیگر اہم بلوں کو پاس کرانے کی کوشش کرے گی جبکہ اپوزیشن مل کر پانامہ لیکس سمیت دیگر ایشوز پر بھرپور احتجاج کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق پ آئی اے کا بل پاس ہونے کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا اور پانامہ لیکس کے مسئلہ کو اٹھایا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…