اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر ایف نائن پارک میں یوم تاسیس منائیں گے، یوم تاسیس ہمارا حق ہے اور 24 اپریل کو بھرپور طریقے سے جشن منائیں گے ٗسیاسی اجتماع یا احتجاج نہیں کر رہے۔وفاقی وزیر داخلہ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی گفتگو غلط فہمی پر مبنی ہے ٗچودھری نثار کو بیان سے قبل حقائق سے آگاہی حاصل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب مکمل طورپرامن ہوگی اور چیئرمین تحریک انصاف یوم تاسیس کے موقع پرتاریخی خطاب کریں گے۔