اسلام آباد (این این آئی)بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 2غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق دونوں مسافروں کے پاسپورٹس کی امیگریشن کاو191نٹر پرکمپیوٹرسے نشاندہی ہوئی ٗ ایک مسافرسعودی عرب اور دوسرا چین سے آیاتھا۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کوانسدادانسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیاگیا اور غیرملکیوں کوشناختی کارڈاورپاسپورٹ جاری کرنے پرنادراحکام سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔