راولپنڈی/ لاہور (نیوزڈیسک)سول و عسکری قیادت نے مربوط منصوبہ بندی اور آپریشنز کے ذریعے پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق صوبے سے انکا صفایا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جائنٹ آپریشنز کوارڈی نیشن کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہفتہ کو لاہور میں ہوا اجلاس میں پنجاب کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر فوجی اور سول حکام کے درمیان رابطوں کو مزید مربوط بنایا جائیگا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی آپریشن کے ہدف کے مطابق مناسب فورس استعمال کی جائیگی اور ہدف کے لحاظ سے ہی آپریشن میں فوج رینجرز انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ یا پولیس استعمال کی جائیگی ۔ اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ مربوط منصوبہ بندی اور آپریشنز کے ذریعے پنجاب میں دہشتگردوں کا صفایا کیا جائیگا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری



















































