اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انٹرا پارٹی انتخابات کو موخر یا ملتوی کرنے کی اطلاعات حقیقت کے برعکس ہیں ‘ ترجمان پی ٹی آئی

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو موخر یا ملتوی کرنے کی اطلاعات حقیقت کے برعکس ہیں ،نئی تنظیمیں قائم ہوتے ہی آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی سطح پر امیدواروں کے چناؤ کیلئے پورے ملک میں پارلیمانی بورڈز قائم کر دئیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو انٹرا پارٹی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ کارکنان بھرپور انداز میں انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں اور اہل افراد کو آگے لیکر آئیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن کمیشن مئی اور جون میں انتخابات کروانے کا اعلان کر چکا ہے اورچیئرمین سے لیکر تحصیل کی صدارات تک کے تمام عہدوں کیلئے پولنگ کی تاریخ جاری کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نئی تنظیمیں قائم ہوتے ہی پورے ملک میں پارلیمانی بورڈز قائم کئے جائیں گے،پارلیمانی بورڈز آئندہ انتخابات کیلئے قومی و صوبائی سطح پر امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…