اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی اسلام آباد کیفے سیکس سکینڈل،متاثرہ خاتون نے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گینگ ریپ سمیت جنسی استحصال کا شکار ہونے والی خاتون نے سنگین جرم کی جانب توجہ مبذول کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے گاؤں خان پور بگا شیر کی رہائشی خاتون نے اپنے وکیل ذوالفقار احمد بھٹہ کے توسط سے بنیادی حقوق کے نفاذ کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا ٗخاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ایسا اس لیے کررہی ہیں تاکہ ان دیگر خواتین کو بچایا جاسکے جو ملک میں قانون کے نفاذ کے غیرموثر طریقہ کار کی وجہ سے اس طرح کے استحصال کا شکار ہوتی ہیں ۔ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ نے بتایا کہ انھوں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کیونکہ اب یہ ضروری ہوچکا ہے کہ اس طرح کے جرائم کو اجاگر کیا جائے جو اعلیٰ حکام اور پولیس کی ناک تلے ہوتے ہیں انھوں نے بتایا کہ چند سال قبل راولپنڈی، اسلام آباد میں ایک کیفے اسکینڈل سامنے آیا تھاجس کے نتیجے میں بہت سی بدقسمت لڑکیاں خاندان کی عزت بچانے کی خاطر اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل کردی گئی تھیں۔پٹیشن میں کہا گیا کہ درخواست گزار واحد خاتون نہیں ہیں جن کے ساتھ یہ ظلم ہوا، بلکہ ایسی متعدد خواتین ہیں جو اسی قسم کی صورتحال سے دوچار ہیں. اس طرح کے جرائم پنجاب میں تیزی سے پھیل رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی آگے آنے کی ہمت نہیں کرتا درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ پنجاب کے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ان تمام مقدمات اورایف آئی آرز کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرے جو لڑکیوں کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انھیں جنسی مقاصد کے لیے بلیک میل کرنے کے حوالے سے درج کیے گئے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی کہ اعلیٰ حکام کو اس طرح کے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کروانے اور پولیس کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 354 اے کے تحت مقدمات درج کروانے کی یقین دہانی کروانے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…