لاہور( این این آئی) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کے ہمراہ جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اورقو می کرکٹر احمد شہزاد کو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کوعلا ج معالجے کی دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں شنیر اکرم اور احمد شہزاد نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی اور انہیں تحائف دئیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں ہمیں انہیں سپورٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات میرے ایک دوست کو جب معلوم ہوا کہ میں زخمیوں کی عیادت کیلئے جارہا ہوں تو اس نے بھی پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ۔ انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں اللہ تعالیٰ نے چھوٹی عمر بہت نوازا اور یہ اس مٹی کی بدولت ہے ۔ میں پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ حال میں جو کچھ کہا گیا اسے سنا ہے اور برداشت بھی کیا ہے لیکن اگر میں بھی جواب میں ٹی وی پر آکر اس طرح کی باتیں شروع کر دوں گا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ اور پاکستان کا نقصان ہوگا۔ مجھے اللہ نے بڑا حوصلہ دیا ہے میں جب بھی کچھ بولوں گا پاکستان کی بہتری کے لئے بولوں گا ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بلے کے ذریعے ناقدین کو جواب دوں اور کبھی پرفارم نہیں بھی ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں آئی ہیں تو یقیناًاس سے بہتری آئے گی ۔ کرکٹ بورڈ ایک ادارہ ہے ہمیں اس ادارے اور کرکٹ کو سپورٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسا کچھ بھی کہا جارہا ہوتا جس کا نام و نشان بھی نہیں ہوتا اوریہ چیزیں ہماری کرکٹ اور ملک کیلئے نقصان دہ ہیں ۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اورکرکٹر احمد شہزاد نے جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































