اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نامعلوم افراد کی جانب سے نیکٹا کو راولپنڈی اوراسلام آباد کے تین مقامات پر بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس حکام پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا حکام کو شہر کے تین مقامات پر بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد جڑواں شہروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل کا عملہ پارلیمنٹ کے سامنے گرین ایریا کی چیکنگ میں مصروف ہے ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کے دو اہم مقامات پر بھی بم کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد راولپنڈی میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔