ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھلنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو گرفتار کرنے کے لیے درخواست پولیس کو دے دی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ہریتھک روشن کے درمیان لفظی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی شدت سے جاری ہے جب کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف قانونی نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب کنگنا نے ایکشن ہیرو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنی وکیل کی وساطت سے اداکار ہریتھک روشن کی گرفتاری کے لیے پولیس کمشنر کو درخواست دی ہے جس میں اداکارہ نے ایک بار پھر ہریتھک روشن پر الزامات کی بارش کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکار ہریتھک روشن نجی ای میلز اورمیری فحش تصویریں میڈیا اور فلم نگری میں پھیلا رہے ہیں جس کے زریعے میری شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے اسی لیے اداکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے جب کہ پولیس کی جانب سے ان کی درخواست پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشہ ماہ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ستاروں میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا۔
کنگنا نے ہریتھک کی گرفتاری کے لیے پولیس کو درخواست دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
وراثت
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی



















































