اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے دھرنے میں کون کون ساتھ ہے؟نبیل گبول کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعوی کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا کرنے جارہے ہیں ، عمران خان اگر دھرنادیتے ہیں تو ساری پارٹیز ان کاساتھ دیں گے لیکن فضل الرحمان ساتھ نہیں دیں گے ، پہلے پیپلزپارٹی بھی شاید ساتھ نہ دیتی لیکن سندھ میں نیب آپریشن شروع ہونے کے بعد پیپلزپارٹی حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے گی ، بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہ کرنے پر نوازشریف کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے۔نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہو ئے نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان سمیت وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کو ماننے کیلئے کوئی تیارنہیں ، عمران خان باہر نکلیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور اپنی جماعت کا موقف پہنچادیااور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ، کچھ عرصہ قبل تک پیپلزپارٹی نوازشریف کیساتھ تھی لیکن جب سے نیب اور رینجرزنے سندھ میں کارروائیاں شروع کیں تو اب پیپلزپارٹی عمران خان کاساتھ دے گی۔نبیل گبول نے کہا کہ اگرنوازشریف نے کارکردگی نہ دکھائی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے اور اب وہی انگلی اٹھائیں گے ، اگر نوازشریف نے اپنے اثاثہ جات میں بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہیں کیا تو ان کی اسمبلی رکنیت ہی معطل ہوسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…