شام (نیوز ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو گروپ ’داعش‘ نے دارلحکومت دمشق کے قریب سے اغواءکیے گئے 344مزدوروں میں سے 175کو قتل کردیاگیاجبکہ 144بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم 22مزدوروں کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
سکائی نیوز نے شامی فوج کے حوالے سے بتایاکہ 175مزدوں کوقتل کردیااوریہ شایدداعش کی طرف سے اب تک کی سب سے زیادہ سویلین ہلاکتیں ہیں ۔ نیوزایجنسی ’SANA‘ نے وزارت انڈسٹری کے حوالے سے بتایاکہ مقامی لوگوں کی طرف سے سیمنٹ پلانٹ سے 250کارکنان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کے بعدوزارت انڈسٹری نے بتایاکہ مزدوروں اور کنٹریکٹرز کو جہادیوں نے اغواءکیاجبکہ سیمنٹ کمپنی نے اپنے ملازمین کیساتھ رابطہ منقطع ہونے پر کو آگاہ کیا۔
عربی ٹی وی چینل ’المدین ٹی وی ‘ نے بتایاکہ 140ملازمین بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ، داعش نے فیکٹری کا کنٹرول حاصل کیا جبکہ باغیوں اور شام کی سرکاری فوج کی لڑائی کی وجہ سے علاقہ دوحصوں میں بٹ چکا ہے ۔ دوسری طرف برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ ‘ کے مطابق البادیہ سیمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے 300مزدوروں کو دمشق کے شمال مشرقی علاقے سے اغواءکیاگیاتھا اور دمیرکے قریب ایسے علاقے میں لے جایاگیاجہاں رواں ہفتے کے آغاز میں شامی افواج اورباغیوں میں لڑائی ہوئی جبکہ مالک کا ملازمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
داعش نے ظلم کی انتہا ہی کر دی ایک ساتھ اتنے مزدور قتل کر دیئے کہ کو ئی بھی لرز اُٹھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































