لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ کے بعد وقاریونس اب لفظوں سے کھیلیں گے،استعفیٰ دینے پر مجبور ہونے والے سابق قومی ہیڈ کوچ کو نئی ملازمت مل گئی اور سابق فاسٹ بولر نے انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کیلیے ایک چینل سے معاہدہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا قومی کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، ٹیسٹ میچز کا معاملہ تو قدرے بہتر تھا لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر رہی، ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ناقص کارکردگی کے بعد نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے انھوں نے فارغ کیے جانے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے فوری بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر کو نئی ملازمت بھی مل گئی، انھوں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران میچز پر کمنٹری کیلیے ایک چینل سے معاہدہ کرلیا ہے، اہلیہ فریال نے ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کر دی، سابق کپتان جمعے کو بھارت روانہ ہونگے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 9 اپریل سے شروع ہوگی،29 مئی کو فائنل کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 60میچز ہوں گے۔ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20میں مجموعی طور پر 8میچز کھیلے اورصرف 3میں فتح ہاتھ آسکی، اس فارمیٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہ لانے والے سابق فاسٹ بولر کو ماہرانہ تبصروں کیلیے موزوں سمجھا گیا ہے۔
انھوں نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ پی سی بی فارغ بھی کردے تو اس سے زیادہ رقم کما سکتا ہوں۔ بطور کوچ پہلی اننگز کا اختتام وقار یونس نے بیماری کو جواز بنا کر کیا تھا مگر فوراً بعد کمنٹری کرتے دکھائی دیے تھے، اب ایک بار پھر انھوں نے وہی کام ڈھونڈ لیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ کے بعد وقار یونس اب لفظوں سے کھیلیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































