اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم میں شمولیت کیوں اختیار کی؟امجد اللہ خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رہنما امجد اللہ خان نے کہا ہے کہ پیسے لے کر ایم کیو ایم میں شمولیت کے الزامات شرمناک ہیں ۔کسی کے ڈر یا خوف سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ایم کیو ایم میں شامل ہواہوں ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میں سب کو نکال دوں گا اور صرف ایک شخص کو رکھوں گا۔ انہیں یہ چیزیں دیکھنی چاہیے کہ آپ کی جماعت کو کون نقصان پہنچا رہا ہے۔جمعرات کو ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کے ہمراہ این اے 245میں انتخابی کیمپ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجد اللہ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی کراچی قیادت کے رویئے سے مایوس ہوا جب کہ مجھے بہت سی آفرز تھیں لیکن میں نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ لوگ پی ٹی آئی کو خراب کر رہے ہیں اور ہرآدمی پارٹی میں دکان کھول کربیٹھا ہوا ہے جب کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں سب کو نکال دوں گا اور صرف ایک شخص کو رکھوں گا لیکن انہیں یہ چیزیں دیکھنی چاہیے کہ آپ کی جماعت کو کون نقصان پہنچا رہا ہے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے مک مکا کے الزامات پر امجد اللہ نے کہا کہ میں نے کسی سے کوئی مک مکا ہوا اور نہ سمجھوتہ، کسی پر الزام لگانا پیپلزپارٹی کو زیب نہیں دیتا، میرے پاس پیسوں کی کمی نہیں، میرا پیٹ بھرا ہوا ہے لیکن پیسے لے کر ایم کیو ایم میں شمولیت کے الزامات شرمناک ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کے پاس ثبوت ہیں تووہ سامنے لائے ۔پیپلزپارٹی بچوں کی سیاست چھوڑ دے ۔انہوںنے کہا کہ پارٹی میں آنے سے پہلے پیسے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کی ۔میڈیا میں اپنے بارے میں آنے والی خبریں سن کر حیران ہوں ۔پی ٹی آئی والوں کے پیغام آرہے ہیں کہ آپ نے اصل صورت حال دکھانے کی ہمت کی ۔تمام چیزوں سے میرے گھر والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ مجھے پولنگ ایجنٹس سے متعلق 24سے 25لاکھ روپے کا خرچ بتایا گیا تھا میں پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…