اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

صرف پانچ دن،پاک فوج نے پنجاب میں بڑا کام کردکھایا،برطانوی نشریاتی ادارے کے انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں فوج کی معاونت سے شروع ہونے والے آپریشن میں گزشتہ پانچ دنوں میں دہشت گردوں کے 100 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار کیے جانے والے شدت پسندوں کے مبینہ سہولت کاروں میں سے چار زخمی بھی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادرے نے پنجاب پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ آپریشن اس وقت ڈیرہ غازی خان کے ریجن میں کیا جا رہا ہے جس میں پولیس، ایلیٹ کمانڈوز اور پنجاب رینجرز حصہ لے رہے ہیں اور انہیں پاکستان فوج کا تعاون بھی حاصل ہے۔ڈیرہ غازی خان ریجن میں جاری آپریشن میں سولہ سو سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے کارروائی کی جا رہی ہے۔پنجاب میں فوج نے یہ آپریشن گزشتہ دنوں لاہور کے اقبال پارک میں خودکش حملے میں 70سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد شروع کیا تھا۔اس کارروائی کے بارے میں پاکستان فوج کی جگہ پنجاب پولیس کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق اس علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہے جو جدید اسلحے سے لیس ہیں۔اس کارروائی کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان سے ملنے والی سرحد کی سخت ناکہ بندی کے علاوہ عارضی پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔دریائی راستوں کی بھی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری اس کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔فوج کی بجائے پنجاب پولیس کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کارروائی کی سربراہی صوبائی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔اس سے قبل اس بابت سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی گردش میں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…