اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن کے پاس پانامہ لیکس کے معاملے پر مختلف آپشنز موجود ہیں،پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھانا پہلا آپشن ہے،خورشید شاہ،شاہ محمود

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس میں پانامہ لیکس کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے پر اتفاق کیا ہے، قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس پانامہ لیکس سے متعلق مختلف آپشنز موجود ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں پانامہ لیکس کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھانا پہلا آپشن ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، عوام کی عدالت کو تیسرے اور آخری آپشن کے طور پر استعمال کریں گے، دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر ایک ہی موقف رکھتی ہیں، آف شور کمپنیوں پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کا موقف یکساں ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانامہ لیکس کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے، اپوزیشن کے پاس پانامہ لیکس کے معاملے پر مختلف آپشنز موجود ہیں۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…