پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے بدھو ثمر باغ میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔