بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

دبئی میں پیپلز پارٹی کا اہم رہنما گرفتار

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔آصف ہاشمی پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) لاہور کو اربوں کی زمین سستے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔آصف ہاشمی کو دبئی پولیس نے گرفتار کرکے انٹرپول کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آصف ہاشمی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو تفصیلات بھیجی تھیں، جبکہ ان پر ڈی ایچ اے کے ساتھ زمین کے معاملے میں خورد برد کے علاوہ کئی دیگر کیسز قائم ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے زمین کے سودے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز 2 سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ڈی ایچ اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے موضع موتہ سنگھ والا اور موضع لدھڑ (جہاں ڈی ایچ اے فیز سکس قائم کیا گیا) کے مقام پر 843 کنال زمین حاصل کی، جس کے سودے میں آصف ہاشمی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کو مالی فائدہ پہنچایا۔قبل ازیں آصف ہاشمی نے اپنے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، اس لیے ان کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…