اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ڈی چوک میں مظاہرین کے داخلے کو روکنے کیلئے وزیر داخلہ کا اہم اقدام

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ڈی چوک اسلام آباد مسمار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی چوک میں موجود سیڑھیوں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کے بعد اس کی ری ڈیزائنگ کی جائیگی تاکہ کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہروں کے شرکاء ڈی چوک میں داخل نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی چوک کی دوبارہ ڈیزاننگ کے حوالے سے تجاویز وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد ڈی چوک میں مظاہرین کے داخلے کو روکنے کیلئے ری ڈیزاننگ کا عمل شروع کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر سنی تحریک نے حکومت پنجاب سے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیاقت باغ راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب اچانک مارچ کیا اور ڈی چوک پہنچ کر دھرنا دیا۔ اس صورتحال پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری سے ڈی چوک کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور ہر قسم کے جلسے جلسوں پر پابندی عائد کر دی اور ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر ڈی چوک میں آنیوالے مظاہرین کی واپسی کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ڈی چوک کو مسمار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا جو تیزی سے جاری تھے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی چوک کو مسمار کرنے کا کام جلد مکمل ہو جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…