بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کے الزامات پر اپنے کاروبار بارے خود جواب دونگا ٗ حسین نواز

datetime 5  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کرپشن کے الزامات ثابت کر نے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات پر اپنے کاروبار کے بارے میں خود جواب دونگا ٗایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ٗ خود کورضاکارانہ طور پر تحقیقات کیلئے پیش کرتا ہوں ٗآج تک برطانیہ یا سعودی عرب کی حکومت سے مالی فائد ہ نہیں اٹھا یا ۔ ایک انٹرویو میں حسین نواز شریف نے کرپشن ثابت کر نے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ پاناما لیکس کی دستاویزات میں کہیں بھی یہ الزامات نہیں لگایا کہ یہ پیسہ کرپشن کا ہے حسین نواز نے (ن) لیگ کے رہنماؤں کو ان کے کاروبار کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ ان سے کہا جائے تو ہی بولیں۔وزیراعظم کے صاحبزادے نے واضح کیا کہ آف شورکمپنی بنانا کوئی جرم نہیں، برطانیہ میں ہر دوسری کمپنی اسی طرح کام کر رہی ہے ٗ ہمیں اپنے بچوں کیلئے کہیں توروٹی کمانا ہے، پاکستان میں کاروبار کرتے تب بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ٗکوئی کرپشن نہیں کی، خود کورضاکارانہ طور پر تحقیقات کیلئے پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ حسن نواز شریف اپنے بزنس کیلئے پراپرٹی خریدتے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کر کے بیچتے ہیں جس میں کوئی غیر قانونی کام نہیں انہوں نے کہا کہ حسن نواز سے جس آف شور کمپنی کا نام منسوب کیا جا رہا ہے اس نے ایک پراپرٹی خریدی تھی جس کو دوبارہ تعمیر کر کے بیچ دیا گیا ٗیہ پراپرٹی اس آف شور کمپنی کی ملکیت تھی ٗحسن نواز نے پراپرٹی لے کر اس آف شور کمپنی کو بند کردیا اور اب وہ پراپرٹی بھی بک گئی ہے ٗیہ ون ٹائم ٹریڈ تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ جس بھی ملک میں ہم کام کرتے ہیں ہم پر لازم ہوتا ہے کہ اس ملک کے قانون کی پاسداری کی جائے کیونکہ قانون کی پابندی نہ کرنے پر نقصان ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک برطانیہ یا سعودی عرب کی حکومت سے مالی فائد ہ نہیں اٹھا یا ،کسی بھی ایسے شخص سے کاروباری تعلق نہیں ہے جس شخص کا پاکستان میں مفاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز نیسکول اور نیلسن کمپنی کی ٹرسٹی ہیں جس کا مقصد ہے کہ اگر میں نہیں رہا تو میرے بچوں کو جائیداد تقسیم کردیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…