ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مہاجرین سے متعلق معاہدہ،مزید 130پاکستانیوں سمیت 200افرادیونان بدر

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز((نیوز ڈیسک) یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ترکی سے یونان پہنچنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی دوبارہ ترکی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روزسے دو سو سے زائد افراد کو یونانی جزائر سے دوبارہ ترکی منتقل کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یونان بدر کیے گئے ان افراد میں سے زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔ حکام کے مطابق یونانی جزائر پر حراستی مراکز میں موجود تارکین وطن کو بحری جہازوں پر سوار کر کے ترکی بھیجا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ترکی بھیجے گئے 202 افراد میں سے 130 پاکستانی، 42 افغان، 10 ایرانی، چار سری لنکن اور تین بنگلہ دیشی شہری تھی۔ اس کے علاوہ چند افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی واپس ترکی بھیجا گیا ہے۔ اسی ڈیل کے تحت ترکی میں موجود شامی مہاجرین کو قانونی طور پر یورپی ممالک میں بسانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز 32 شامی مہاجرین کو ایک طیارے کے ذریعے شمالی جرمن شہر ہینوور لایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…