جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے والے بچے ،نجم سیٹھی نے ایک اور تنازعہ کا آغاز کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے والے بچے ،نجم سیٹھی نے ایک اور تنازعہ کا آغاز کردیا،سینئر کھلاڑیو ں کا شدید ردعمل،پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے والے بچے ٹیم میں آ رہے ہیں، اب پڑھے لکھے کرکٹرزکی بھی ضرورت ہے۔ آئی ٹی یو کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ ادبی فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل بورڈ آفیشلز سمیت کئی لوگوں نے تنقید کی لیکن نتائج سب کے سامنے ہیں کہ پہلا ایڈیشن کامیاب ثابت ہوا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ریجنل ٹیمیں بھی خریدیں۔بورڈ فیصلے کرنے میں آزاد ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی دباو ¿ نہیں جبکہ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں سے ریونیو کماتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو منافع بخش بنانا چاہیے تاکہ کھیل کو مزید وسائل مہیا کئے جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اگرکرکٹ پر خرچ کریں گے تو کرکٹ بہتر بھی ہو گی، انہوں نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پی سی بی میں چیک اینڈ بیلنس ہے کسی کی من مانی نہیں چلتی انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہیں ہوسکی ہے۔نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں پڑھے لکھے اور قابل کرکٹرز کا سامنے آنا اس وقت ملک کی ضرورت ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کو روکنے کیلئے واچ ڈوگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں واچ ڈوگ سسٹم کے فنکشنل ہونے سے میچ فکسنگ رک جائے گی۔اس موقع پر معیشت دان و مصنف سرجیت بھلانے کہا کہ بھارت میں تین ادارے سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بی سی سی آئی ‘ محکمہ خوراک اور تجارت میں بڑی کرپشن پائی جاتی ہے، سرجیت نے کہا کہ کرکٹ بھارت میں بہت بڑا بزنس ہے جس سے کثیر آمدنی ہوتی ہے۔نجم سیٹھی کے بیان پر کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ،کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی اصل وجوہات سب کو معلوم ہیں بورڈ کو ان وجوہات کاخاتمہ کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے نہ کہ اس قسم کی بیان بازی کے جس سے مزید اختلافات کو ہوا ملے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…