جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پی سی بی کے حیرت انگیز فیصلوں کا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی کے حیرت انگیز فیصلوں کا اعلان،اب بڑا فیصلہ نجم سیٹھی اور شہریارخان نہیں بلکہ ”دو اہم سابق کھلاڑی“ کرینگے-شاہد آفریدی کی کپتانی چھوڑنے اور ہیڈ کوچ وقار یونس کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کرتے ہوئے تمام ممبران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ، نئی سلیکشن کمیٹی ، کوچ اور کپتان کا اعلان بعد میں کیاجائیگا ، نئے کوچ کی تلاش کیلئے رمیز راجہ اور وسیم اکرم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا ا جلاس پیر کو لاہور میں ہوا جس میں بورڈ کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اس کی روشنی میں بورڈ نے اہم فیصلے کئے ۔ اجلاس میں شاہد آفریدی کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو سراہا گیا وقار یونس کے استعفے کو بھی منظور کرنے کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا اس سے پہلے شاہد آفریدی نے اپنی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور بطور کھلاڑی کیریئر جاری رکھنے کا عندیہ دیا جس کے بعد کوچ وقار یونس نے استعفیٰ کا اعلان کردیا یکے بعد دیگرے اعلانات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی بھی توڑ دی ۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی ، کوچ اور کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔ کوچ کی تقرری کیلئے رمیز راجہ اور وسیم اکرم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جو نئے کوچ کاانتخاب کرے گی ۔ کمیٹی کوچ کی تقرری کے حوالے سے بورڈ کی معاونت کرے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے انکوائری کمیٹی کی تمام سفارشات کو تسلیم کر لیا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنل کیمپ مئی میں ایبٹ آباد میں لگایا جائیگا جس میں ٹیم کو فزیکل اور جسمانی فٹنس کیلئے آرمی کی زیر نگرانی ٹریننگ دی جائے گی ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…