لاہور(نیوزڈیسک)وقار یونس نے پی سی بی کیخلاف آخری حربہ بھی آزمالیا،انتہائی اقدام، تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ انہوں نے اپیل کی ہے کہ کرکٹ کے لیے ان کی خدمات نہ بھلائی جائیں۔وقار یونس نے کہا کہ 19 ماہ پوری ایمانداری سے کام کیا، بہت بوجھل دل سے کے ساتھ عہدہ چھوڑ رہا ہوں، میرا کنٹریکٹ ختم ہونے میں اب بھی 3 ماہ باقی ہیں جس کے عوض میری تقریباً 50 لاکھ کی رقم ہے لیکن کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ اس پیسے کو فرسٹ کلاس کرکٹ پر لگایا جائے اور کرکٹ کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔
وقار یونس نے کہا کہ پی سی بی نے میری رپورٹ لیک کرکے زیادتی کی لیکن کرکٹ بورڈ میرا گھر ہے اس کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہتا اور استعفیٰ بھی ملکی بدنامی کے باعث دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری تجاویز پر عمل کیا گیا تو آنے والے کوچ کے لیے آسانیاں ہوں گی، جب بھی ضرورت پڑی کرکٹ کی خدمت کے لیے دستیاب ہوں جب کہ کرکٹرز سے درخواست ہے کہ میری خدمات نہ بھلائی جائیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ سمیت تمام ا?فیشل کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے باعث کرکٹ بورڈ نے اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی اپنی کپتانی سے مستعفی ہوچکے ہیں۔
وقار یونس کے صبر کا پیمانہ لبریز، آخری حربہ بھی آزمالیا،انتہائی اقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































