جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

بوم بوم کا ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے عہدے کی میعاد پوری ہونے کے باوجود مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ، پی سی بی کی جانب سے16ستمبر 2014ءکو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی تک کے لیے ہی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد آفریدی بھی کپتان نہیں رہے تھے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ شاہد آفریدی نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا اور شکست کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالا جس کی بے انتہا خوشی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کپتانی کے حوالے سے خود فیصلہ کرلیا۔ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ کھلاڑی ہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے لئے مزید کرکٹ کھیلیں گے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھی جس میں انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ناکامی کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالا، رپورٹ میں وہ کسی کے مخالف بھی دکھائی نہیں دیئے، شاہد آفریدی سے متعلق رپورٹ قابل تعریف ہے جسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…