اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد کے تمام رہائشی علاقوں میں مقیم غیر ملکی افراد کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہو گیاہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سروے کے دوسرے مرحلے میں جمع شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ اس ڈیٹا کو سیکیورٹی کیلئے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ وزیرِ داخلہ نے ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اپنے کوائف نہ جمع کرانے والے 303گھروں میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اپنے کوائف جمع کرانے کے لئے 16مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد مذکورہ گھروں کے داخلی وخارجی راستے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے تھے۔ ڈیڈ لائن کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل ہی ان تمام غیر ملکیوں نے بھی اپنے کوائف مہیا کر دیے تھے جو گذشتہ کئی سالوں ں سے اس عمل سے گریزاں تھے۔ ترجمان نے کہاکہ کوائف مہیانہ کرنے یا لاپتہ ہونے والے غیر ملکیوں سے متعلق میڈیا کے بعض حلقوں میں آنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں پولیس کی جانب کوائف جمع کر انے کی ہدایت کے بعد 65 گھروں میں مقیم غیر ملکی شہری غائب ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔محکمہ پولیس کے عہدیداران نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اسلام آباد کے 303 مکانات میں غیر ملکی کرائے پر رہائش پذیر تھے ٗپولیس نے ان میں سے 238 کرایہ داروں کی تفصیل حاصل کرلی تھی ٗ باقی کو 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم 65 مکانات میں رہنے والوں نے مقررہ تاریخ تک تفصیل فراہم نہیں کی اور گھر چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس غیر ملکیوں کے نام ٗپتہ ٗ پاسپورٹ نمبر اور قومیت وغیرہ سے مکمل طور پر لاعلم ہے، جو یا تو وفاقی دارالحکومت کے ہی دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے یا پھر شہر یا ملک ہی چھوڑ کر چلے گئے پولیس کے مطابق جب ان مکانات کے مالکان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اب یہ غیر ملکی یہاں نہیں رہتے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اب ہمیں ان غیر ملکیوں کے نام، قومیت اور پاسپورٹ نمبر کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں تو ان کے ٹھکانے کا سراغ لگانا ناممکن ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر وفاقی دارالحکومت میں رہائش اختیار کرنے کی وجوہات کا بھی اب تک علم نہیں ہوسکا۔
اسلام آباد میں65گھروں میں مقیم غیرملکیوں کی پراسرارگمشدگی کا ڈراپ سین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟



















































