جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

وقار یونس نے اعلان جنگ کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟ بڑی خبر آ گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) وقار یونس نے بورڈ کیخلاف اعلان جنگ وقتی اشتعال کے تحت نہیں کیا بلکہ یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا اور اس کا اسکرپٹ بورڈکے ایک ناراض آفیشل نے تیارکیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے لیے نہ بلانے پر وقار یونس نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اورایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس وقت یہ تاثر سامنے آیا کہ شاید وہ غصے میں ایسی باتیں کر گئے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا۔بورڈ وقار یونس کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرچکا مگر وہ آسانی سے یہ پوسٹ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں، تنازع والے دن ان کے قریبی شخص نے ایک اعلیٰ پی سی بی آفیشل سے ملاقات کر کے کہا کہ ’’ وقار یونس کا کنٹریکٹ ختم ہونے والا ہے، اگر اس سے پہلے عہدے سے ہٹایا تو ان کی بے عزتی ہوگی، کہیں اور کوچنگ اسائمنٹ ملنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انھیں اگست تک فرائض انجام دینے دیں، تب تک انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی‘‘ مذکورہ آفیشل نے انھیں جواب دیا کہ ’’تحقیقاتی کمیٹی نے اگر کوچ کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی تو اس پر عمل کرنا ہی پڑے گا‘‘ اس کے کچھ دیر بعد ہی وقار یونس نے پریس کانفرنس کر دی اور اگلے روز وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کیلئے اسلام آبا د بھی پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ کوچ نے اپنی رپورٹ میں سب پر الزامات لگائے مگر اپنی کسی غلطی کو تسلیم نہ کیا، یہ کسی کو ہضم نہیں ہو رہا، دلچسپ بات یہ ہے کہ کپتان شاہد آفریدی کو سب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں مگر انھوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست کی ذمہ داری نہ صرف قبول کی بلکہ کسی اور کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…