لاہور(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن اور قوم کا مکہ مکرمہ ہے، وزیراعظم کی طرف سے سیکولر پاکستان کا نعرہ ملک کی سا لمیت اور یکجہتی سے کھیلنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ملک کی اسلامی شناخت کے خلاف سازشیں چھوڑ دیں۔منصورہ میں نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تحریکوں کو کچلنے کیلئے سیکولرجماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت دی ہے، اب غلامان اوباما اور غلامان مصطفی کے درمیان مقابلہ ہوگا، ملک میں غلبہ اسلام کیلئے کوشاں کوئی جماعت نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتی۔سراج الحق نے کہا کہ بنلگہ دیش میں پھانسیوں پر جھولنے والے ہمارے قائدین نے اسلام او رپاکستان کیلئے جانیں قربان کیں، نواز شریف کوقائد اعظم سے بے وفائی اور عالمی استعمار سے وفاداری کا رویہ ترک کرنا پڑے گا، پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
قوم کا قبلہ مکہ اور حکمرانوں کا واشنگٹن ہے،سراج الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































