جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

وقار یونس کے الزامات پر نجم سیٹھی کا شدید ردعمل،حقیقت سامنے لے آئے

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ ہیڈ کوچ وقار یونس بدھ کو ان سے نہیں بلکہ چیئرمین شہریارخان سے ملاقات کیلئے پی سی بی ہیڈ کواٹرز آئے تھے۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہاکہ اخبار میں شائع ایک خبر سے یہ غلط تاثر ملا کہ انہوں نے سابق فاسٹ باو ¿لر سے ملاقات سے انکار کیا۔ نجم سیٹھی کے مطابق وقار دو دن قبل ان سے ملنے دفتر آئے تھے تاہم وہ پی سی بی چیئرمین سے ملاقات کیلئے آئے ناکہ ان سے ملنے نہیں۔وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ میں جنوری2016 میں ان سے نہیں ملا ¾ یہ سچ ہے کیونکہ میں پاکستان سپر لیگ میں مصروف تھا۔میں نے پی سی بی مینیجنگ کمیٹی کے کچھ ارکان کے تحفظات کے باوجود وقار کی تقرری کی اور پھر بعد میں بطور کوچ ان کی پرفارمنس پر تنقید سہی۔ ایسے میں وقار مجھ پر نظر انداز کیے جانے کا الزام کیسے لگا سکتے ہیں؟نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ حیران ہیں کہ ایک طرف وقار اپنی رپورٹ افشا ہونے پر خوش نہیں تاہم دوسری جانب ٹی وی پر اس کے مندرجات بھی خود ہی پڑھ کر سنا رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…