بولان (نیوز ڈیسک) سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی کی صدارت میں حلقہ این اے 267ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مہر گڑھ میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔این اے 267کے امیدوار پر نوابزادہ خالد خان مگسی متفقہ امیدوار نامزد۔سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی،مومن کرد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنوابزادہ میر خالد مگسی کے حق میں دستبردارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 267کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گزشتہ روز سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صدارت میں کچھی کم جھل مگسی گرینڈ جرگہ مہر گڑھ میں منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو ،میر ماجد ابڑو،اور دیگر قبائلی عمائیدین کی بڑی تعداد شریک تھے۔ باہمی صلاح مشورے کچھی جھل مگسی کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اسد اللہ خان رئیسانی،میر مومن کرد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر خالد مگسی کی حمایت میں دستبردار ہو گئے اس موقع نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ یہاں پر خاص طبقہ فکر کیلئے حکومتیں بنائی جاتے ہیں کچھی کے عوام مشترکہ فیصلوں کے ذریعے ظلم بربریت کے سیاست کو ختم کرنے کیلئے قمر بستہ ہوں عوام کے مفادات کے تحفظ اور صحیح فیصلے کرنے سے حلقہ میں خوشحالی کی لہر آئیگی ضمنی الیکشن میں ہم نے ایک ایسے شخص کی حمایت کی ہے جو نہ صرف امن پر ست ہے بلکہ خدا پرست بھی ہے صوبے میں امن کیلئے تمام قبائل کو ایک ساتھ ملکر سوچنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے عوام کو پر امن اورترقی یافتہ بنانے کیلئے جو کوشیش کی جارہی ہیں انکو منزل مقصود تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں نفرت کے جو بیج بوئے گئے تھے جن کیلئے ذاتی مفادات کو پروان چڑھاکر عوام کی حقوق کی خلاف ورزی سب کے سامنے ہے اس طرح کے ہتھکنڈے بلوچستان کے عوام سے دور نہیں کر سکتے مخصوص ٹولہ آج بھی بلوچستان کے مفادات کے خلاف بر سرپیکار ہیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
این اے 267سے میرہمایوں عزیز کرد اور اسد اللہ رئیسانی مومن کرد غیر مشروط طور پر میر خالد مگسی کے حق میں دستبردار ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































