جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم شہریار کو دی گئی رپورٹ لیک ہونے کا نوٹس لیں: وقار یونس

datetime 30  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ بورڈ پر پھٹ پڑے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ لوگ کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے بورڈ سے کہا تھا میری رپورٹ خفیہ رکھی جائے لیکن رپورٹ کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا رپورٹ اس لیے دی کہ ملبہ ڈالا جا سکے۔ چیئرمین شہریار خان کو گھر رپورٹ دے کر آیا تھا اور کہا تھا برائے مہربانی اس کو لیکن نہ کیا جائے۔ وقار یونس نے کہا بورڈ میں جتنی سیاست ہے اتنی شاید پارلیمنٹ میں نہ ہو۔ شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ملاقات کرنا گوارا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کرکٹ کے ساتھ کیا تماشا ہو رہا ہے وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس لینا چاہئے۔ وقار یونس نے کہا رپورٹ لیک ہونے پوچھا تو رسوائی ہوئی۔ میں جو شور کر رہا ہوں اس سے ملک کی بدنامی ہو گی اور کچھ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا عمران خان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے کوئی ایشو نہ بنایا جائے۔ وقار یونس نے کہا ہمارے ملک کو چیزوں کو ٹھیک کرنے کی روایت نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں سب مل کر معاملات کو ٹھیک کریں۔ واضح رہے گزشتہ روز ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی تھی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…