لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر وطن واپس آتے ہی استعفی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستانی کی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ثنا میر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ثنا میر ایک روزہ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔