اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ریڈ زون میں جاری دھرنے کے مقام پر پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں جاری دھرنے کے مقام پر پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے رینجرز نے کیبنٹ بلاک سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک پر دھرنے دئے ہوئے مظاہرین کے لئے پانی کا ٹینکر اور عارضی ٹائلٹ بنانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا سامان لیے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف 6 کے پولیس ناکے پر مظاہرین کے لئے تیار ناشتہ لے جانے والی پک اپ کو قبضے میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارت خانوں کے ملازمین کو سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر دفاتر آنے سے منع کر دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان بھی شاہراہ دستور بلاک ہونے کی وجہ سے کیبنٹ بلاک سے گزر عدالتوں میں پہنچے ادھر ترجمان راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے مطابق تمام امتحانات شیڈول کے ہونگے طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…