لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایشیا کپ اور پھر ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کپتان کی حکمت عملی کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کے لئے جو گیم پلان تیار کیا گیا تھا انھوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جب کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی بین الاقوامی معیار کا نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی میں قائدانہ صلاحیتوں کی کمی اور کھلاڑیوں سے رابطے کا فقدان ہے، وہ کئی اہم مواقعوں پر درست فیصلے نہیں کر پائے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹ بہتر کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ایک بار پھر عمر اکمل اور احمد شہزاد کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سے متعلق ایک سال قبل بھی پی سی بی کو سخت فیصلہ کرنے کا کہا تھا لیکن بورڈ نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جس کا نتیجہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔وقار یونس منگل کو ہونے والے انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر کے اپنا موقف پیش کریں گے۔ اس انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں وقار یونس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور منیجر انتخاب عالم بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، توصیف احمد، جلال الدین اور محسن خان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تجاویز سامنے آ سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات تک انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کر لی جائے گی اور اس بات کا امکان ہے کہ جمعہ کو چیرمین پی سی بی شہریار خان پریس کانفرنس کر کے بورڈ کی سفارشات کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ اور پھر ٹی ٹوئنٹئی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کی تحقیقات کے لئے پی سی بی نے ایک 5 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو قومی ٹیم کی ناکامیوں کے اسباب جاننے کے علاوہ ان پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پی سی بی کو پیش کرے گی۔
وقار یونس نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اورکپتان کی حکمت عملی کو شکست کی وجہ قرار دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟اوگرا نے بتا دیا
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ،نوجوان کی زندگی ختم کرنے کی اجازت دیدی
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































