موہالی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے موہالی میں واقع یتیم خانے کا دورہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پریکٹس کے بعد موہالی میں واقع ایک معذور بچوں کے یتیم خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچے آفریدی کو اپنے درمیان پا کر کافی خوش ہوئے اور ان کیساتھ گھل مل گئے۔ کھلاڑیوں نے آٹو گراف لئے اور تصاویر بنوائیں۔