کراچی: سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں رحمٰن ملک اور بابر اعوان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی تصدیق کرتا ہوں جو سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہوئے۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہاکہ پی پی کے وزرا محترمہ کے نام پر لاکھوں کے عوض سرکاری نوکریاں فروخت کر کے ان کے خون سے غداری کر رہے ہیں اور افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو ان کے مقدمے کی پیروی کرنے کا بھی وقت نہیں۔ بلاول پارٹی کو اپنی والدہ کی طرح چلانا چاہتے ہیں مگر مفاد پرستوں کو یہ ہر گز گوارا نہیں۔