اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کروڑوں شائقین کے دِل ٹوٹ گئے،کرکٹ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوزڈیسک)کروڑوں شائقین کے دِل ٹوٹ گئے،کرکٹ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ،آسٹریلیا نے پاکستان کی شکست کے بعد پاکستان بھر میں عوام میں شدید غم و غصے کی لہردوڑ گئی، قومی ٹیم کے پاکستان واپسی پر انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کے جارحانہ تبصرے۔قومی ٹیم کی منیجمنٹ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا۔موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔ اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور احمد شہزاد نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن 20 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 6 گیندوں پر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ جارح مزاج شرجیل خان بھی 40 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے بھی لگائے۔ تیسری وکٹ کیلیے عمراکمل اور خالد لطیف نے 45 رنز کی شراکت داری قائم کی، عمر اکمل 32 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد کپتان آفریدی بیٹنگ کیلیے آئے اور 7 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ خالد لطیف نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر 37 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے، خالد لطیف 41 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم اگلی ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، سرفراز احمد 2 اور وہاب ریاض صفر پر آو¿ٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک 40 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 5، ایڈم زمبا نے 2 اور جوش ہیذلے ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کینگروز بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر193 رنز بنائے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 61 اورشین واٹسن 44 رنز کے ساتھ ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔ کینگروز ٹیم کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے جارحانہ انداز میں اننگز کا ا?غاز کیا لیکن 28 کے مجموعی اسکور کر عثمان خواجہ 21 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد ڈیوڈ وارنر بھی 9 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بن گئے۔ تیسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز ایرون فنچ تھے جو 57 کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور گلین میکسویل نے 62 رنزکی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 14ویں اوور میں 119 تک پہنچا تو میکسویل عماد وسیم کی گیند پر کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے اور کپتان اسٹیون اسمتھ اور شین واٹسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 193 تک پہنچا دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں ے اپنے 4 اوورز میں 52 رنز دیئے جب کہ وہاب ریاض اورعماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔گروپ ٹو میں شامل نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد دوسری ٹیم کا فیصلہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔آسٹریلیا سے شکست پرکروڑوں پاکستانی شائقین کرکٹ کے دِل ٹوٹ گئے،پاکستان بھر میں عوام میں شدید غم و غصے کی لہردوڑ گئی، سوشل میڈیا پرقومی ٹیم کے پاکستان واپسی پر انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کے جارحانہ تبصرے۔قومی ٹیم کی منیجمنٹ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالبہ زور و شور سے جاری ہے۔ کرکٹ شائقین کی جانب سے ٹیم منیجمنٹ سمیت کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…