جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے پہاڑ جیسا ہد ف دیدیا

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

موہالی (نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ نے 43 گیند وں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے عثمان خواجہ کو 21 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ ڈیوڈ وارنر دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں ہی کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ تیسری وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری اور ایرون فنچ بھی 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان سٹیو سمتھ نے انتہائی عمدہ اور جارحانہ اننگز کھیلی اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلتے ہوئے مجموعی سکور میں 61 رنز کا اضافہ کیا، ان کی اننگز میں 10 چوکے بھی شامل ہیں۔ ورلڈ ٹی 20 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے شین واٹسن بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور 20 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایرون فنچ بھی 15رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے کپتان بعد سٹیو سمتھ اور گلین میکسویل نے چوتھی وکٹ کے لیے 62رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد میکسویل عمادوسیم کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سٹیو سمتھ نے شین واٹس کے ساتھ ملکر ایک اور بڑی پارٹنر شپ لگانا شروع کی اور پاکستانی باؤلرز کی جم کر دھلائی کی ۔سمتھ 61اور واٹسن 44رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلیا نے مقررہ بین اوورز میں 4وکٹوں پر 193رنز بنالیے ، پاکستان کے لیے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دو ، دو شکار کیے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…